اسلام آباد: انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرصدارت گزشتہ روز میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی نے سنگین نوعیت کے مقدمات کی تحقیقات و تفتیش کے تمام پہلوؤں، چالان کی تیاری، قانونی کمزوریوں کے ازالے اور عدالتوں میں مقدمات کی مؤثر پیروی کے حوالے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیشی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے، فرانزک شواہد کی بروقت فراہمی، ڈیجیٹل ذرائع سے معاونت اور جدید ڈیٹا اینالسز کے استعمال سے نہ صرف کیسز کے حل کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ انصاف کی فراہمی کا عمل بھی زیادہ مؤثر اور قابلِ اعتماد بنے گا۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ، شواہد اور قانونی تقاضوں کے عین مطابق مکمل کی جائے تاکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد نمٹایا جائے، آئی جی تفتیشی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،اجلاس سے خطاب

Leave a Reply