کراچی:پاک افغان مذاکرات میں تعطل ، آئی ایم ایف سے ملنے والی رقم میں تاخیر ، 100 ارب روپے سے زائد کی لیورج ادائیگیاں اور کمپنیوں کے بہتر مالیاتی نتائج کا نہ آنا اسٹاک ایکسچینج کو شدید مندی میں مبتلا کرگیا ۔سرمائے کے مسلسل انخلاء سے 100 انڈیکس پانچ ٹریڈنگ سیشن میں 7ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کا آغاز 1 لاکھ 63 ہزار کی حد پر مثبت انداز سے ہوا ، تاہم انڈیکس کی رفتار مسلسل گھٹنے لگی اور دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس مائنس ہوکر 1 لاکھ 63 ہزار ، 1 لاکھ 62 ہزار ، 1 لاکھ 61 ہزار اور 1 لاکھ 60 ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرتا ہوا یومیہ 1 لاکھ 59 ہزار 800 پوائنٹس کی حد تک ٹریڈ ہوا، تاہم اختتامی لمحات میں جاری شدید مندی میں قدرے کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2062.79 پوائنٹس کی کمی سے 160101 پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 559پوائنٹس کی کمی سے 48859پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 1263 پوائنٹس کی کمی سے 97525 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 1.19فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز 1ارب 1کروڑ 87لاکھ 43ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 476 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 324 میں کمی اور 39 میں استحکام رہا۔
اسٹاک ایکسچینج:مندی ، انڈیکس مزید2062پوائنٹس گنوابیٹھا سرمائے کامسلسل انخلاء ،100انڈیکس 1لاکھ60ہزار101پوائنٹس پر بند کاروباری حجم 1.19فیصد زائد رہا ،1.1ارب سے زائد حصص کے سودے

Leave a Reply