Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر،تولہ سونا14ہزار سستا تولہ سونا 4لاکھ 16ہزار 362،دس گرام 3 لاکھ 46ہزار 963ریکارڈ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر،تولہ سونا14ہزار سستا تولہ سونا 4لاکھ 16ہزار 362،دس گرام 3 لاکھ 46ہزار 963ریکارڈ

کراچی:زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ادھر سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر4پیسے کی کمی سے 281 روپے کی سطح سے گرکر280.97 روپے کاہوگیا ۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 05پیسے کی کمی سے 282روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 140 ڈالر کی بڑی کمی سے 3940 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں ایک دن کی سب سے بڑی کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 14 ہزار روپے کی نمایاں کمی سے 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 12 ہزار 3 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 46ہزار 963 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو فی تولہ سونا 3300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا تھا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 173 روپے کی نمایاں کمی سے 4924 روپے ہوگئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *