Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اشتہارات سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، حافظ نعیم حکومت کھاد، بیج، زرعی ادویات اور ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی قیمتوں کو نصف کرے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اشتہارات سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، حافظ نعیم حکومت کھاد، بیج، زرعی ادویات اور ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی قیمتوں کو نصف کرے

گوجرہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کھاد، بیج، زرعی ادویات اور ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کی قیمتوں کو نصف کرے ، گندم کی امدادی قیمت 45 سو روپے من مقرر کی جائے ۔ وزیراعلیٰ جان لیں کہ محض اشتہارات سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ ظلم کا نظام اب نہیں چلے گا، استحصالی معیشت، طبقاتی تعلیم، گلا سڑا عدالتی نظام بدلنا ہوگا۔گوجرہ میں کسان بچاؤ پاکستان بچاؤروڈکارواں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آکر جماعت اسلامی جاگیرداری نظام کا خاتمہ کرے گی اور انگریزوں کی عطا کردہ زمینیں اور غیر آباد رقبے چھوٹے کسانوں، ہاریوں، غریبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کارپوریٹ فارمنگ کی بجائے مشترکہ کھیتی کی حمایت کرتی ہے ، زمینیں بڑی کمپنیوں کی نہیں، عام کسانوں کی ملکیت ہونی چاہئیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے اتحاد بنائے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے نومبر میں نئے عزم اور پوری قوت سے مینار پاکستان پر تحریک کا آغاز کرے گی۔ کسانوں، مزدوروں کو تین روزہ اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں بڑی تعداد فارم 47 والوں کی ہے ، انہوں نے عوام کے لیے کیا آواز اٹھانی ہے ،فارم47والے بھی نہیں بول رہے ، ملک پر ایک ہی طرح کے لوگ مسلط ہیں۔ صوبائی حکومت کا اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ کسان سے وعدہ کرکے اور امدادی قیمت کا تعین کرکے گندم نہیں خریدی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *