Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فیصل آباد میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی ، شہری بیمار متاثرہ شہروں میں فیصل آباد سرفہرست، ائیر کوالٹی انڈیکس 600 سے زائد ریکارڈ ،ماہرین کا ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ، یہاں بھی اینٹی سموگ گنز بھیجی جائیں:شہری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فیصل آباد میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی ، شہری بیمار متاثرہ شہروں میں فیصل آباد سرفہرست، ائیر کوالٹی انڈیکس 600 سے زائد ریکارڈ ،ماہرین کا ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ، یہاں بھی اینٹی سموگ گنز بھیجی جائیں:شہری

فیصل آباد:فیصل آباد میں سموگ کی شدت میں مزید اضافہ ، مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 250 سے زائد اور علاقائی 600 سے زائد ریکارڈ کیا گیا، شہریوں کی صحت شدید متاثر ہورہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جیسے ہی سرد موسم شروع ہوا دیگر شہروں کی طرح صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی سموگ کے بادل چھا گئے اورشدت میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ اے کیو آئی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 270 تک رہا جبکہ علاقائی انڈیکس کے مطابق گلستان کالونی میں 630 سے زائد، زرعی یونیورسٹی کے گرد 470 سے زائد، امین ٹاؤن میں 370 سے زائد، پی ایچ اے دفتر کے گرد 310 سے زائد، جڑانوالہ روڈ پر 270 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی سے متاثرہ شہروں کی فہرست میں فیصل آباد پہلے نمبر پر رہا جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس کے پوائنٹس میں تبدیلی یا کمی بیشی ہوتی رہی۔لیکن صنعتی شہر میں سموگ کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ ہوسکے ، فیکٹریوں میں اب بھی غیر معیاری ایندھن کا استعمال کیا جارہا ہے جس کا واضح ثبوت فیکٹریوں سے نکلنے والے سیاہ دھویں کی صورت میں نظر آ تا ہے ۔ فضائی آلودگی سے متاثر ہوکر شہریوں کی بڑی تعداد سانس اور گلے کے امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ رہی ہے ۔ نزلہ، زکام اور بخار کو موسمی بیماری سمجھا جارہا ہے مگر ماہرینِ صحت کے مطابق یہ امراض سموگ کی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں، صبح اور شام کے اوقات میں سموگ کی شدت زیادہ ہوتی ہے ، اس دوران شہری گلے اور آنکھوں میں جلن بھی محسوس کرتے ہیں۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کریں، باہر سے گھر پہنچیں تو چہرے اور ہاتھ پاؤں اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ فضا کو صاف کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں اور لاہور کی طرز پر فیصل آباد میں بھی اینٹی سموگ گنز بھجوائی جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *