ملتان:حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں گندم کی بروقت اور وسیع رقبے پر کاشت کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شجاع آباد میں گندم اگاؤ مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے خود ٹریکٹر چلا کر گندم بوائی مہم کا آغاز کیا، جس سے کاشتکاروں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کسانوں سے ملاقات کی اور انہیں حکومت پنجاب کی طرف سے دی جانے والی سہولیات اور رہنمائی سے آگاہ کیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد حمیرا شاہ، رانا اعجاز نون، محکمہ زراعت کے افسروں، سیاسی رہنما اور بڑی تعداد میں کاشتکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ گندم کی بروقت کاشت پنجاب سمیت پورے ملک کی غذائی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زراعت کے شعبے میں حقیقی انقلاب برپا کیا جا رہا ہے ، جس سے کسانوں کو ریلیف اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو بلاسود زرعی قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ کھاد، بیج اور دیگر ضروریات آسانی سے پوری کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 20 نومبر تک گندم کی کاشت کے لئے موسم انتہائی موزوں ہے ،۔ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ تصدیق شدہ بیج اور محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد اقبال نے بتایا کہ ضلع ملتان میں ساڑھے چار لاکھ ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں افغان شہریوں سمیت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاکہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی نشاندہی، گرفتاری اور ملک بدری کے عمل کو موثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے ۔
گندم اگائو مہم،ضلعی انتظامیہ کو اہداف تفویض ضلع ملتان میں ساڑھے 4لاکھ ایکڑ ہدف مقرر،کاشتکاروں کو بلاسود قرضوں،زرعی مداخل کی خریداری میں سہولت ،تصدیق شدہ اقسام بیجوں کی کاشت پر فوکس کیا جائے غذائی تحفظ کیلئے گندم کی زیادہ پیداوار ناگزیر، زرعی شعبہ کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ، کسان حکومتی رہنمائی پر عمل پیرا ہوں، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا خطاب

Leave a Reply