Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پہلا ٹی 20 : پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست 195 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم 18.1 اوور میں 139 پرآؤٹ،صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے ،جارج لنڈے مین آف دی میچ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پہلا ٹی 20 : پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 55 رنز سے شکست 195 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم 18.1 اوور میں 139 پرآؤٹ،صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے ،جارج لنڈے مین آف دی میچ

راولپنڈی:ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی،راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میںجنوبی افریقہ کے 195 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 18.1 اوور میں 139 پرآؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 37رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ محمد نواز 36، صاحبزادہ فرحان 24، عثمان خان 12، نسیم شاہ 9، شاہین شاہ آفریدی 4، حسن نواز 3، کپتان سلمان آغا 2، فہیم اشرف 1 اور کم بیک کرنے والے بابر اعظم 0 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئے۔مہمان ٹیم کی جانب سے کوربن بوش نے 4 جبکہ جورج لنڈا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 9وکٹوں پر 194 رنز بنائے ۔ریزا ہینڈرکس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔22گیندوں پر3 6رنزبنانے اور31رنزد یکر 3وکٹیں لینے والے جارج لنڈے مین آف دی میچ قرارپائے ۔واضح رہے کہ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کیلئے پاکستانی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں گلابی رنگ والی خصوصی کٹ پہنی ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہن کر میدان میں اترے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *