اجلاس میں 30جون 2025کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالی بیانات اور آڈیٹر کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ شیئر ہولڈرزنے عمومی شیئر پر 25 فیصد کے حتمی نقد منافع ِ منقسمہ کی بھی منظوری دی، جس سے مالی سال کیلئے مجموعی منافعِ منقسمہ 75فیصد ہو گیا۔ اجلاس کی صدارت پی پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہاب رضوی نے کی۔ایم ڈی و سی ای او سکندر میمن نے 2024-25 کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ آپریشنل کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سکندرمیمن نے حالیہ کامیابیوں اور دریافتوں کا ذکر کیا۔سکندر میمن نے بتایا کہ پی پی ایل اپنے تمام آپریشنز میں ای ایس جی اصولوں کو ضم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔کمپنی نے مالی سال 2024-25 میں ملک بھر میں مستحق آبادیوں کی فلاح و بہبود کے لیے 4.6 ارب روپے کے سماجی بھلائی کے منصوبوں پر عملددرآمد شروع کیا جبکہ کمپنی کی پہلی ای ایس جی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر میمن نے بتایا کہ جلد بجلی کی طرح گیس کے گردشی قرضوں میں کمی اور خاتمے سے متعلق حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، اسکے علاوہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے واجبات پر بھی حکومت سے مدد مانگ لی گئی ہے۔
گیس کے گردشی قرضے کم کرنے کیلئے حکومت سے رابطے میں ہیں،ایم ڈی پی پی ایل کراچی:پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا 74واں سالانہ اجلاسِ عام مقامی ہوٹل میں منعقد ہواجس میں حصص یافتگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply