کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے ۔کے ایس ای 100انڈیکس 1600سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 60ہزار اور 1لاکھ 59ہزار پوائنٹس کی دونفسیاتی حدیں گنوا بیٹھا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 182 ارب روپے کا خسارہ ہوا جب کہ 66فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ،بعدازاں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے جاری تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی۔ماہرین کے مطابق افغان طالبان سے مذاکرات میں ڈیڈلاک ، مہنگی توانائی سے برآمدی صلاحیت متاثر ہونے ، درآمدات بڑھنے اور جی ڈی پی نمو 3فیصد رہنے پر مبنی رپورٹ کے باعث سرمایہ کاروں کو فروخت کو ترجیح دی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1635 پوائنٹس کی کمی سے 158465 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 524پوائنٹس کی کمی سے 48334پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 966.38 پوائنٹس کی کمی سے 96559.16 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 7 فیصد کم رہا۔گزشتہ روز 95 کروڑ 18 لاکھ 40 ہزار 339 حصص کے سودے ہوئے۔ مجموعی طور پر 478 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 123 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،314 میں کمی اور 41 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اسٹاک ایکسچینج:مندی،66فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں 1635پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 158465پر بند ،182ارب خسارہ 95کروڑ 18لاکھ سے زائدحصص کے سودے طے ،کاروباری حجم7فیصدکم رہا

Leave a Reply