کراچی:اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن (ٹی ڈبلیو ایف)نے مالی خواندگی کو بڑھانے اور شمولیت پر مبنی مالی طریقوں کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ، اس اشتراک میں مالی شمولیت کے دائرہ کار کو خاص طور پر خصوصی افراد اور کم مالی خدمات والے افراد تک وسعت دینے پر زور دیا گیا ۔دستخط کی تقریب ایس بی پی بی ایس سی کراچی میں منیجنگ ڈائریکٹر ایس بی پی بی ایس سی معراج محمود اور ارشد انیس، صدر ٹی ڈبلیو ایف کی موجودگی میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے مستقبل میں اسٹیٹ بینک اور ٹی ڈبلیو ایف کے مابین ممکنہ اشتراک کی افادیت کو اجاگر کیا ۔معراج محمود نے نوجوانوں کی مالی نظام میں شمولیت کو بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک کے عزم کو دہرایا۔انہوں نے بتایا کہ مالی سال 28ء کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کا ہدف ہے کہ ایک کروڑ افراد کو مالی خواندگی سے روشناس کرایا جائے اس مقصد کیلئے مالی سال 26ء کے دوران 12 لاکھ افراد تک پہنچنے کا ہدف رکھا ہے ۔
اسٹیٹ بینک، بی ایس سی اورٹی ڈبلیو ایف میں اشتراک مالی سال 28 تک1کروڑ افراد کو مالی خواندگی سے روشناس کرانیکا ہدف

Leave a Reply