Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسپین کا تجارت بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان جی ایس پی پلس سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ،کمرشل اتاشی کرسٹینا لیو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسپین کا تجارت بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان جی ایس پی پلس سے برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ،کمرشل اتاشی کرسٹینا لیو

فیصل آباد:اسپین کی کمرشل اتاشی اور ہیڈ آف اکنامک اینڈ کمرشل آفس کرسٹینا لیو نے کہا ہے کہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ فیصل آباد میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجروں میں براہ راست رابطوں کو فروغ دینے کیلئے فیصل آباد چیمبر کے تجارتی وفد کو ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ جی ایس پی پلس کی وجہ سے حالیہ سالوں میں پاکستان کیلئے سپین کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت بھی ٹیکسٹائل کی 20فیصد برآمدات پاکستان سے کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی سہولت میں توسیع کیلئے پاکستان کو انسانی حقوق، اچھی طرز حکمرانی اور ماحولیات میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپین کی تیار کی گئی مشینری استعمال کرنے سے پاکستانی مصنوعات کے معیار میں بہتری آئی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *