Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریلوے سٹیشن کے سامنے گول چکر کو تفریحی پارک بنانیکا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریلوے سٹیشن کے سامنے گول چکر کو تفریحی پارک بنانیکا فیصلہ

گول چکر کی ری ماڈلنگ کا پلان فائنل ،واٹر ٹینک مکمل ہونے کے بعد ایل ڈی اے یہاں جدید سہولیات کے ساتھ پارکنگ ایریا، واک ویز اور بیٹھنے کی جگہیں بنائے گاراؤنڈ اباؤٹ کے اندر ایک سو گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش رکھی گئی ،یہاں فوارے ، مونو مینٹ، گزیبو اور آرٹسٹک لینڈ سکیپنگ کی جائے گی لاہور :ریلوے سٹیشن کے سامنے واقع یہ گول چکر اب صرف ٹریفک کی گذرگاہ نہیں رہے گا۔ایل ڈی اے نے اسے پارکنگ، تفریح اور لینڈ سکیپنگ کے جدید مرکز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ری ماڈلنگ کے بعد ریلوے سٹیشن راؤنڈ اباؤٹ شہر کی ایک نئی پہچان بننے جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریلوے سٹیشن کے سامنے گول چکر کی ری ماڈلنگ کا پلان فائنل کر لیا ہے ۔ یہ گول چکر مستقبل میں پارکنگ اور شہریوں کی تفریح کے لیے استعمال ہوگا۔گول چکر کے اندر واسا کی جانب سے واٹر ٹینک کی تعمیر جاری ہے ،واٹر ٹینک مکمل ہونے کے بعد ایل ڈی اے یہاں جدید سہولیات کے ساتھ پارکنگ ایریا، واک ویز اور بیٹھنے کی جگہیں بنائے گا۔راؤنڈ اباؤٹ کے اندر ایک سو گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن راؤنڈ اباؤٹ کا تھری ڈی ڈیزائن تیار کر لیا ہے ،ڈیزائن کے مطابق یہاں فوارے ، مونو مینٹ، گزیبو اور آرٹسٹک لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔راؤنڈ اباؤٹ میں آٹومیٹڈ پارکنگ سسٹم نصب کیا جائے گا،جبکہ واک ویز، آرنامینٹل لائٹس اور سٹریٹ لائٹس سے پورے ایریا کو خوبصورتی کے ساتھ روشن کیا جائے گا۔ایل ڈی اے کی جانب سے انڈر گراؤنڈ یوٹیلیٹیز کا نیٹ ورک بھی ڈیزائن میں شامل کیا گیا ہے ،تاکہ یہ منصوبہ نہ صرف دیدہ زیب بلکہ پائیدار بھی ہو۔ریلوے سٹیشن گول چکر کی نئی تعمیر سے شہر کے داخلی دروازے کو ایک جدید اور منفرد شناخت ملے گی اور یہ مقام شہریوں کے لیے ایک نئے تفریحی اور سہولتی مرکز کے طور پر سامنے آئے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *