اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسیٰ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے اسلام آباد اور بیروت کے درمیان شہری سطح پر تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان برادر ملک لبنان کو انتہائی قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اسلام آباد اور بیروت کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔ لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسیٰ نے سی ڈی اے کی طرف سے اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد غیر معمولی طور پر سرسبز و شاداب اور قدرتی طور پر ایک خوبصورت شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی، ہریالی اور صفائی ستھرائی غیر متوقع طور پر حیران کن ہے۔ چیئرمین سی ڈی نے کہا تمام سفارتی مشنز کو ڈپلومیٹک انکلیو میں منتقل کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔
لبنانی سفیر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات، تعاون بڑھانے کا عزم اسلام آباد شہر کی خوبصورتی کیلئے سی ڈی اے کے اقدامات قابل ستائش،لبنانی سفیر

Leave a Reply