راولپنڈی:کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا آفیسرز، میونسپل کارپوریشن اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ پیرا آفیسر تمام وزٹس اور آپریشنز اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں کریں اور پولیس کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن رکھی جائے۔ عوامی شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے، تمام افسران قواعد و ضوابط کے مطابق کام کریں، کوئی بھی تنہا کارروائی نہ کرے اور ہر آپریشن سے قبل متعلقہ پولیس اسٹیشن کو آگاہ کیا جائے۔ پرائس کنٹرول، وال چیکنگ، انسداد تجاوزات و دیگر فلاحی اقدامات پر عملدرآمد تیز کیا جائے۔ ریونیو افسران اپنا تمام تر ریکارڈ اپ ڈیٹیڈ رکھیں، کوئی بھی آفیسر کے پاس ایک ماہ سے پرانا پینڈنگ کیس نہیں ہونا چاہیے۔
عوامی شکایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کمشنر پیرا آفیسر تمام وزٹس، آپریشنز اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں کریں

Leave a Reply