Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
احمد پور شرقیہ: سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر،2 خواتین جاں بحق – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

احمد پور شرقیہ: سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر،2 خواتین جاں بحق

احمد پور شرقیہ: پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل کو کار کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ اڈہ ظاہر پیر کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی کار نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار 2 خواتین جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ نگو مائی اور 45 سالہ تسلیم مائی شامل ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پانچ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں دو بچے بھی شامل تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *