Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’را‘ نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا: عطا تارڑ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’را‘ نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا: عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے گھناؤنے مقاصد کیلئے آمادہ کیا۔وفاقی دارالحکومت میں عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن مہم شروع کی ہے، بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا۔انہوں نے کہا کہ انڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اعجاز ملاح کو ٹاسک دے کر پاکستان بھیجا گیا، جب اعجاز ملاح نے آرمی رینجزز اور نیوی کے یونیفارم خریدنے تھے تو پاکستان نے سرویلنس کی، بھارت پاکستان کی معرکہ حق کی فتح کو ہضم نہیں کرسکتا۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ اعجاز ملاح کو گرفتار کیا تو اُنہوں نے ان تمام باتوں کا اعتراف کرلیا، دوران گفتگو اعجاز ملاح کا اعترافی بیان چلایا گیا جس میں اس نے بتایا کہ ہم مچھلی مارنے گئے تو بھارت نے ہمیں پکڑ لیا، انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی اور رینجرز کی وردیاں لینی ہیں، زونگ سم، پاکستانی سیگریٹ اور کرنسی لانے کا کہا، اس کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسی نے مجھے رہا کردیا۔اعجاز ملاح نے کہا کہ میں نے خفیہ ایجنسی کے افسر کی کچھ تصاویر بھیجیں، میں جب دوبارہ سمندر میں گیا تو پاکستان ایجنسی نے مجھے پکڑ لیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *