Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانستان سے دار اندازی پر نورولی کے نائب سمیت 4خوارج ہلاک:بلوچستان میں18فتنہ الہندوستان جہنم واصل ہلاک دہشتگرد امجد ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ ، سرکی قیمت 50لاکھ روپے مقرر تھی،باجوڑ میں گھسنے پرسکیورٹی فورسزنے ماردیا کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں میں آپریشن کے دوران 14، کیچ کے علاقے بلیدہ میں 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے ،بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانستان سے دار اندازی پر نورولی کے نائب سمیت 4خوارج ہلاک:بلوچستان میں18فتنہ الہندوستان جہنم واصل ہلاک دہشتگرد امجد ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ ، سرکی قیمت 50لاکھ روپے مقرر تھی،باجوڑ میں گھسنے پرسکیورٹی فورسزنے ماردیا کوئٹہ کے چلتن پہاڑوں میں آپریشن کے دوران 14، کیچ کے علاقے بلیدہ میں 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے ،بھاری مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

اسلام آباد:سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں انتہائی مطلوب خارجی کمانڈرسمیت 22دہشتگرد ہلاک کردئیے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29اور 30اکتوبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا جو پاک افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔پاک فوج کے جوانوں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ عین نشانے پر اور مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج جن میں ایک اہم خارجی رہنما امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا ہلاک ہو گئے ۔ہلاک خارجی کمانڈر امجدخارجی نور ولی کا نائب اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا اور حکومتِ پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی کیونکہ وہ افغانستان میں رہتے ہوئے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عبوری افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹھوس اقدامات کرے تاکہ افغان سرزمین کو خارجی پراکسیز کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے ۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ افغان سرزمین کو فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر مضبوطی سے قائم ہیں۔علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔ادھر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اورکیچ میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک کر دئیے ۔ پہلا آپریشن ضلع کوئٹہ کے علاقے میں چلتن پہاڑوں میں کیا گیاجہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی جس میں فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعدبھارتی حمایت یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ۔دوسری کارروائی ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں کی گئی جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ دونوں مقامات پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے ۔ ہلاک دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے ۔صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بہادر سکیورٹی فورسز نے وطنِ عزیز کی سرحدوں کے دفاع میں ایک اور نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *