اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹورل اور اربن ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی اور اراضی سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ سی ڈی اے اور سپارکو کے مابین ایم او یو کے تحت سپارکو کی ٹیکنیکل ٹیم نے سیٹلائٹ امیجز اور ڈیٹا کی فراہمی پر بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سپارکو کی جدید سیٹلائٹ امیجز کی بدولت نئے سیکٹرز میں اراضی کے مسائل کو حل کرنے سمیت غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے بروقت خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکٹورل اور نان سیکٹورل علاقوں میں شہری منصوبہ بندی زیادہ مؤثر انداز اور مکمل شفافیت سے ہوگی۔ چیئرمین نے تمام سیکٹرز میں تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ شہر میں میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
سپارکو کی جدید سیٹلائٹ امیجز سے مسائل حل ہونگے ، رندھاوا غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے بروقت خاتمے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی،خطاب

Leave a Reply