اسلام آباد :اسلام آباد میں گزشتہ چو بیس گھنٹے کے دوران ضلعی انتظامیہ ٹیموں نے1,559حساس مقامات پر فوگنگ کی کارروائیاں مکمل کیں، ٹیموں کی جانب سے 42,734 مقامات کا معائنہ کیا گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 27نئے ڈینگی مریض سامنے آئے ،18کیسز دیہی علاقوں جبکہ 9شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے ، رپورٹ کے مطابق شہر بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 68مریض زیرِ علاج ہیں، چیکنگ کے دوران 274 مقامات پر لاروا پازیٹیو جبکہ 9مقامات پر نیگیٹو رزلٹ سامنے آیا، یونین کونسلز میں روزانہ بنیادوں پر ڈور ٹو ڈور چیکنگ اور لاروا تلفی کا عمل جاری ہے ، ضلعی انتظامیہ حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی تمام ٹیموں کو لاروا کی افزائش کی اطلاع پر فوری رسپانس دینے کی ہدایت کی گی ہے ، شہری اپنے گھروں اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں ۔
24گھنٹے میں ڈینگی کے 27نئے کیس ،حساس مقامات پر فوگنگ مختلف ہسپتالوں میں 68مریض زیرِ علاج ،42,734مقامات کا معائنہ

Leave a Reply