Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قائداعظم ٹرافی : روحیل ، فہم کی سنچریاں ، دھانی ، حسنین کے 5،5 شکار فیصل آباد نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 309 رنز سکور کیے ،سیالکوٹ کے ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 385 رنز پشاور میں بہاولپور کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ،کراچی بلوز بھی دوسری اننگز میں110 رنز پر ڈھیر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قائداعظم ٹرافی : روحیل ، فہم کی سنچریاں ، دھانی ، حسنین کے 5،5 شکار فیصل آباد نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 309 رنز سکور کیے ،سیالکوٹ کے ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 385 رنز پشاور میں بہاولپور کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ،کراچی بلوز بھی دوسری اننگز میں110 رنز پر ڈھیر

اسلام آباد:قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن روحیل نذیر اور فہم الحق نے سنچریاں سکور کیں۔ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد میں لاہور وائٹس کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 122 رنز بنائے تھے ۔ شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں فیصل آباد نے پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 309 رنز سکور کیے تھے ۔ فہم الحق 137 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں سیالکوٹ کی ٹیم ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں 385 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شاہنواز دھانی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ایبٹ آباد کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 92 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ محمد حسنین نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ایبٹ آباد نے فالوآن کے بعد کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 37 رنز بنائے تھے ۔عمران خان سٹیڈیم پشاور میں بہاولپور کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کراچی بلوز بھی دوسری اننگز میں110 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔ بہاولپور نے کھیل ختم ہونے پر دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے ۔ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 432 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سرمد بھٹی150 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ روحیل نذیر نے 101 رنز سکور کیے ۔ فاٹا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 213 رنز بنائے تھے ۔ حنین شاہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *