Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق آفتاب شعبان میرانی کو علالت کے باعث کراچی کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل انہیں گھر شفٹ کردیا گیا تھا۔دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سابق وزیرِاعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا میں شامل تھے، وہ ایک سینیئر پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص و وفادار رہنما تھے۔اُنہوں نے مرحوم کی جمہوریت، وفاقِ پاکستان اور عوامی خدمت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، اس کے علاوہ پی پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اُن کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *