کراچی:پاکستان افغان جنگ بندی پر اتفاق اور رول اوور ویک کا دباؤ ختم ہونے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز رواں سال کی چوتھی بڑی نوعیت کی تیزی رہی جسکے بعد یکے بعد دیگرے انڈکس کی 1لاکھ 57ہزار، 1لاکھ 58ہزار، 1لاکھ 59ہزار، 1لاکھ 60ہزار اور 1لاکھ 61ہزار پوائنٹس کی 5حدیں بحال ہوگئیں زبردست تیزی کے سبب 77 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 4کھرب 75ارب 41کروڑ 70لاکھ 28ہزار 417 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے ایک موقع پر 5462 پوائنٹس کی تیزی سے انڈکس کی 1لاکھ 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی تھی، تاہم پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح برقرار نہ رہ سکی۔جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈکس 4898.86پوائنٹس کے اضافے سے 161631.73 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈکس 1624.91 پوائنٹس کے اضافے سے 49377.29 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈکس 2590.07 پوائنٹس کے اضافے سے 98254.73پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈکس 6525.03پوائنٹس کے اضافے سے 232700.28 پوائنٹس پر بند ہوا کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 12.32فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 95 کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 509حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 486 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 372 کے بھاو میں اضافہ 77کے داموں میں کمی اور 37کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
پاک افغان جنگ بندی، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی انڈیکس 3ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا، 77فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ مالیت 4کھرب 75ارب بڑھی، حجم گزشتہ روز کی نسبت 12.32فیصد زائد رہا

Leave a Reply