Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک ایران سرحد پر سامان کی ترسیل آسان بنائینگے ،علیم خان ایرانی سفیر کی وفاقی وزیر سے ملاقات ،تجارت کو مزید فروغ دینے کا عزم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک ایران سرحد پر سامان کی ترسیل آسان بنائینگے ،علیم خان ایرانی سفیر کی وفاقی وزیر سے ملاقات ،تجارت کو مزید فروغ دینے کا عزم

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم نے پاکستان اور ایران کے درمیان سامان کی سرحد پار ترسیل کو مزید مؤثر اور آسان بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم دس ارب روپے تک پہنچایا جائے ۔ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وزیرِ مواصلات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقائی وزرائے ٹرانسپورٹ کانفرنس کا کامیاب انعقاد ممکن بنایا، جس میں متعدد ممالک کے وزراء اور ماہرینِ ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔ ایران پاکستان سے گوشت کی بڑی مقدار درآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ساتھ ہی دو لاکھ ٹن مکئی کی خریداری کے امکانات پر بھی غور کر رہا ہے تاکہ تجارتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا کی جا سکے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *