اسلام آباد :اسلام آباد پولیس نے رواں مالی سال 2025-26 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی، پٹرولیم اور دیگر مد میں مجموعی طور پر چار ارب 71 کروڑ 90لاکھ روپے کے اخراجات کیے ۔دستاویزات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی کے لیے گاڑیوں اور کنٹینرز کے کرایہ کی مد میں سات کروڑ 99 لاکھ روپے خرچ کیے ۔ ملازمین کے کھانے کی مد میں چھ کروڑ آٹھ لاکھ روپے ، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر دس کروڑ 40 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ چار ماہ کے دوران پولیس افسران اور ملازمین کو 44 لاکھ روپے نقد انعامات کی مد میں دئیے گئے ۔ اسلام آباد پولیس کے لیے رواں مالی سال کا مجموعی بجٹ 15 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ روپے منظور کیا گیا ہے ۔
اہ :اسلام آباد پولیس نے 4ارب 71کروڑ سے زائداخراجات کیے سکیورٹی کے لیے گاڑیوں و کنٹینرز پر 7کروڑ 99 لاکھ، پٹرول پر دس کروڑ 40لاکھ خرچ ملازمین کے کھانے پر 6کروڑ اخراجات ، نقد انعامات کی مد میں 44لاکھ روپے تقسیم کیے گئے

Leave a Reply