اسلام آباد: انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی کی زیرصدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور سیف سٹی کے افسران نے شرکت کی، آئی جی نے تفتیشی امور، شواہد کے تجزیے، جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی مدد سے اہم مقدمات کی تفتیش مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ تفتیشی افسران اور سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور عوامی تحفظ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کیلئے خصوصی احکامات بھی جاری کئے، آئی جی نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تفتیش کے عمل کو جدید تکنیک سے لیس کیا جا رہا ہے، تمام افسران زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے اور معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی، منصوبہ بندی اور جدید انتظامی اقدامات کو بروئے کار لا کروفاقی دارالحکومت کو مزید محفوظ اور پرامن شہربنانے کیلئے کوشاں ہے۔
زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،آئی جی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو پکڑیں،اجلاس سے خطاب

Leave a Reply