مردان: مردان میں طویل اور غیر اعلانیہ گیس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کم گیس پریشر اور بار بار بندش کے باعث بچے ناشتہ کیے بغیر سکول جانے پر مجبور ہیں۔ جبکہ گھریلو خواتین کھانے پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ بجلی بہی روازنہ کی بنیاد پر غائب رہتی ہے، بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی ٹیوب ویل سے ناپید ہے، اکثر ٹیوب ویل ناکارہ اور خراب پڑے ہیں۔ اس کا کوئی پوچھنے والا نہیں، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply