Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر دفاع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر دفاع

اسلام آبا: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، سعودی عرب کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، جبکہ چین پاکستان کا ہر موسم کا دوست ہے۔اُنہوں نے کہا کہ امریکا، چین، سعودی عرب اور دبئی کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی، پاکستان اب عالمی سطح پر قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، پاکستان اور چین سی پیک فیز تھری پر کام بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے، ہم نے دنیا بھر میں سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں، دنیا پاکستان کی کامیابیوں کی معترف ہے۔ وسط ایشیائی ممالک آذربائیجان اور ترکمانستان تک رسائی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان ترکیہ اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا رہا ہے، اور اسلاموفوبیا کے خلاف ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا ہے، پاکستان اصلاحات پر مکمل توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی سفارت کاری اعتماد اور استحکام کی عکاسی کر رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *