Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاک امریکہ بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا آغاز پاکستانی سفیر کادو نوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کی اہمیت پر زور امریکی مارکیٹ کومدنظررکھ کر حکمت عملی ترتیب دی جائے ،رضوان شیخ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاک امریکہ بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا آغاز پاکستانی سفیر کادو نوں ملکوں کے درمیان معاشی تعاون کی اہمیت پر زور امریکی مارکیٹ کومدنظررکھ کر حکمت عملی ترتیب دی جائے ،رضوان شیخ

واشنگٹن ڈی سی:امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ریاست ورجینیا میں پاک امریکہ جوائنٹ بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح کیا جس میں انہوں نے دو نوں ملکوں کے درمیان دیرپا شراکت داری استوار کرنے میں معاشی تعاون کی کلیدی اہمیت پر زور دیا ۔یہ تقریب برین ڈیزائنر پاکستان ، راولپنڈی چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبرکے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں کاروباری رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کی تلاش کیلئے اکٹھا کیا۔رضوان سعید شیخ نے پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ضمن میں امریکی مارکیٹ کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور اس متحرک معیشت میں کامیابی کیلئے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا۔سفیر پاکستان نے امریکہ کو دنیا کی اعلیٰ ترین صارف مارکیٹ قرار د یتے ہوئے اسے عالمی کاروباروں کی توسیع کے لیے ناگزیر قرار دیا۔پاکستان کی صدیوں پرانی تجارتی روایات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے پاکستانی کاروباری افراد کو منظم کاروباری طریقہ کار اختیار کرنے ، باہمی اتحاد اور دستیاب وسائل یکجا کرنے کی ترغیب دی تاکہ امریکی معیشت میں موجود وسیع پیمانے کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *