Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
40فیصد گوشوارے جمع نہیں ہوسکے، قاری حبیب الرحمن تکنیکی خرابیوں سے 70لاکھ ٹیکس دہندگان پریشان ،چیئرمین ٹیکس ایجوکیشن – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

40فیصد گوشوارے جمع نہیں ہوسکے، قاری حبیب الرحمن تکنیکی خرابیوں سے 70لاکھ ٹیکس دہندگان پریشان ،چیئرمین ٹیکس ایجوکیشن

لاہور:چیئرمین ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کی جانی چاہیے تھی کیونکہ ایف بی آر کے سسٹم آئرس کی وجہ سے 40فیصد گوشوارے جمع نہیں ہوسکے ،ریٹرن فارم میں بار بار تبدیلیاں کرنا اور سسٹم میں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے 70لاکھ ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز پریشان رہے ۔ ٹیکس بارممبران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو بار بار خطوط بھی لکھے گئے مگر ادارے نے سسٹم کی خرابیوں کا تمام ملبہ ٹیکس دہندگان پر ڈال دیا ،ایف بی آر کا سسٹم ہیک ہو ا ٹیکس دہندگان کو بتایا جائے کتنا نقصان اٹھانا پڑا،لارج ٹیکس یونٹ کو روزانہ کتنے کروڑوں کا نقصان بھگتنا پڑا۔ٹیکس پیئر زکو بھی بتایا جائے کہ کونسی اطلاعات ہیک کر لی گئی ہیں اور کتنا ریونیو اور انوائسز ہیک کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام ٹیکس دینا چاہتے ہیں اور گوشوارے بھی داخل کرنا چاہتے ہیں مگر ایف بی آر کا سسٹم خود اس میں بڑی رکاوٹ ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *