اسلام آباد، راولپنڈی: اسلام آباد میں ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کیلئے شہر کے حساس علاقوں میں 861مقامات پر فوگنگ کا عمل مکمل کیا گیا، مجموعی طور پر شہر کے مختلف حصوں میں 30,137انسپکشن مکمل کی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق لاروا کی چیکنگ کے دوران 185پازیٹیو ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی، 17کیسز رورل ایریاز جبکہ 6کیسز اربن ایریاز سے سامنے آئے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 67مریض زیرِ علاج ہیں، ڈینگی ٹیموں کی جانب سے مختلف سیکٹرز اور یونین کونسلز میں 1,142مقامات پر سپرے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان میمن نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں انسپکشن اور روزانہ کاکردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ادھر راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی کے 19نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق ابتک راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 28مریض زیرِ علاج ہیں تاہم راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ سال 2025میں اب تک 20ہزار 798افراد کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا ہے جس میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 1561کیسز کی تصدیق ہوئی۔
ڈینگی، جڑواں شہروں میں 24 گھنٹے میں 43 نئے کیس مختلف ہسپتالوں میں 95 مریض زیر علاج، کئی مقامات پر سپرے، فوگنگ جاری

Leave a Reply