Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں: خواجہ آصف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کے لئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وفد آج مذاکرات کے لئے جا چکا ہے ، کل افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو۔اُنہوں نے27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ ابھی تک بات نہیں کر سکتے کہ کیا بحث ہو رہی ہے،اعتراضات کئے ہیں، کمنٹ کرنا میرا بنتا نہیں،اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی، بلاول بھٹو کا حق ہے وہ اظہار رائے کرسکتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے،پاک افغان مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہوتی ہے تو تبھی بات کی جاتی ہے،اگر پیش رفت کا امکان نہ ہو تو پھر وقت کا ضیاع ہی ہے۔وزیر دفاع سے دوران گفتگو اِس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں قیام امن کےلئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *