کراچی:سیمنٹ کی برآمد اکتوبر 2025 میں بھی منفی نمو کا شکار رہی ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق انڈسٹری کی اکتوبر 2025 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.926 ملین ٹن رہی جبکہ اکتوبر 2024 میں یہ 3.409 ملین ٹن تھی جو کہ ماہانہ15.17 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے ،اس کے برعکس سیمنٹ کی برآمدات میں 23.44 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی (ستمبر 2025 میں ماہانہ کمی 15.25 فیصد تھی)جبکہ اکتوبر 2024 میں برآمدی حجم 1.081 ملین ٹن تھا جو کم ہو کر اکتوبر 2025 میں صرف 0.827 ملین ٹن رہ گیا۔اکتوبر 2025 کے دوران سیمنٹ کی کُل فروخت 5.87 فیصد کے معمولی اضافے 4.754 ملین ٹن رہی ۔رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران سیمنٹ کی کُل فروخت (مقامی اور برآمدات)17.265 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران کی گئی 14.951 ملین ٹن کی فروخت سے 15.48 فیصد زیادہ ہے ۔
سیمنٹ کی برآمدات میں 23 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ مجموعی فروخت 5.87 فیصد اضافے سے 4.754 ملین ٹن رہی ، مینوفیکچررز

Leave a Reply