Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مہنگی اشیا بیچنے پر 3دکاندار گرفتار، 3لاکھ سے زائد جرمانے چوبیس گھنٹوں میں 33ہزار 784معائنہ جات، ایک دکان سیلقیمتوں میں استحکام اولین ترجیح، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،کمشنر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مہنگی اشیا بیچنے پر 3دکاندار گرفتار، 3لاکھ سے زائد جرمانے چوبیس گھنٹوں میں 33ہزار 784معائنہ جات، ایک دکان سیلقیمتوں میں استحکام اولین ترجیح، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،کمشنر

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عوام کو اشیائے ضروریہ کی مناسب نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں استحکام اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی ناجائز منافع کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب قیمتوں پر دستیاب ہو سکیں۔ کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ضلع میں مجموعی طور پر 33ہزار 784معائنہ جات کیے گئے۔ زائد قیمتوں پر فروخت کی 55خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 3لاکھ 33ہزار 500روپے کے جرمانے عائد، 3افراد گرفتار اور 1دکان سیل کی گئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *