Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
فضائی آلودگی کے خاتمے،ماحولیاتی تحفظ کیلئے کوشاں،رندھاوا آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیوں کے کاربن اخراج کے ٹیسٹ لازمی کئے جائیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

فضائی آلودگی کے خاتمے،ماحولیاتی تحفظ کیلئے کوشاں،رندھاوا آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیوں کے کاربن اخراج کے ٹیسٹ لازمی کئے جائیں

اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے چیف کنزرویٹر اور انکی ٹیم نے بذریعہ زوم لنک بھی شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک، فضائی آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں سموگ اور فضائی آلودگی میں کمی سمیت ماحولیاتی تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سموگ کے تدارک کیلئے ایک جامع حکمت عملی اپنانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر، اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریز سمیت سموگ کے دیگر اسباب کے حوالے سے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیوں کے کاربن اخراج کے ٹیسٹ لازمی کئے جائیں اور گاڑیوں سے کاربن اخراج ٹیسٹ کیلئے دارالحکومت اسلام آباد میں سرٹیفائیڈ لیبارٹریز سے سرٹیفیکیشن کو لازمی قرار دیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *