Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان پہلی بار اے ٹی پی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کیلئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کریگا پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی،صدر پی ٹی ایف کی گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان پہلی بار اے ٹی پی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کیلئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کریگا پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی،صدر پی ٹی ایف کی گفتگو

اسلام آباد:پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جو 24 نومبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے جس سے دنیا میں سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔ اس ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جو پاکستان کو پروفیشنل ٹینس کے لئے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پیش کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوے اعصام الحق نے کہا کہ کرکٹ کے بعد ٹینس وہ دوسرا کھیل بن چکا ہے جس میں سب سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ٹینس کی ترقی کے لیے مثبت رسپانس دیا اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس کی لیز کا مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے ۔ اعصام الحق نے بتایا کہ جونیئر پلیئرز کو پروموٹ کیا جا رہا ہے ، اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ٹورنامنٹس میں پاکستانی جونیئر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی فتوحات ملک میں بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ کا ثبوت ہیں۔ مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر پی ٹی ایف نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کورڈ کورٹ پروجیکٹ کرنے کا اعلان کیا تاکہ کھلاڑیوں کو موسم کی پرواہ کئے بغیر سال بھر تربیت اور ترقی کے مواقع میسر ہو سکیں۔ مزید برآں صدر پی ٹی ایف نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 ایکس جے 30 اور 2 ایکس جے 60 آئی ٹی ایف جونیئرز ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی کی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *