Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
27 ویں آئینی ترمیم پر غورکے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

27 ویں آئینی ترمیم پر غورکے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بلانے کا امکان ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر غور ہو گا، وفاقی کابینہ ترمیمی مسودے کی باضابطہ منظوری دے گی۔وزیر قانون کی جانب سے شرکاء کو مسودے پر بریفنگ دی جائے گی، اتحادیوں کے مطالبات بھی کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی، دوسری جانب ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے تناظر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلز پارٹی وفد نے اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھیں، ملاقات میں مجوزہ ترمیم کی شقوں اور مؤقف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔علاوہ ازیں حکومت کو جے یو آئی کے بغیر ہی سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت ملنے کا یقین ہے، 96 کے ایوان میں پیپلزپارٹی کے 26، ن لیگ کے 20، بی اے پی کے 4، ایم کیوایم اور اے این پی کے 3،3 سینیٹرز موجود ہیں، اے این پی اور 7 آزاد سینیٹرز بھی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *