کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں 3 روز سے جاری مندی کے بادل چھٹ گئے ،مارکیٹ میں خریداری کا رجحان واپس آنے سے 100انڈیکس تقریباً 500 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔کاروباری سیشن کے بیشتر حصے میں مثبت رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر دن کی بلند ترین سطح 160435 پوائنٹس پر جاپہنچا،بعدازاں کاروبار کے آخری گھنٹوں میں فروخت کا دباؤ بڑھنے سے تیزی میں تھوڑی کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 496 پوائنٹس کے اضافے سے 159,592.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30اور آل شیئرزانڈیکس میں بھی تیزی رہی ۔ بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے بعد از مارکیٹ تجزیے کے مطابق انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت کردار ماری، یو بی ایل، ایم ای بی ایل، پی پی ایل، این بی پی اور ایم سی بی کے حصص نے ادا کیا۔مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 203 میں کمی اور 48 میں استحکام رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 496پوائنٹس بڑھ گیا خرایداری کا رجحان واپس،100انڈیکس 159,592پوائنٹس پر بند

Leave a Reply