Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا پڑھے بغیر بحث ناممکن، کمیٹی بنائی جائے: سینیٹر علی ظفر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا پڑھے بغیر بحث ناممکن، کمیٹی بنائی جائے: سینیٹر علی ظفر

اسلام آباد:تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جا سکتی۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام، چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز، 27 ویں ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا۔انہوں نے دورانِ گفتگو 27 ویں ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے راجہ ناصر عباس نے 27 ویں آئینی ترمیم کو آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ قرار دیا، راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت کو کس چیز کی جلدی ہے، یہ ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی ، پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہوجائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *