Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
این اے66 ضمنی انتخابات: ن لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب، مریم نواز کی مبارکباد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

این اے66 ضمنی انتخابات: ن لیگی امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب، مریم نواز کی مبارکباد

وزیر آباد: پنجاب کے علاقے وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں، ریٹرننگ آفیسر نے فارم34 جاری کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔وزیرآباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 872 ہے، حلقہ میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر چھ امیدوار بھی حصہ لے رہے تھے، تاہم مذہبی جماعت پر پابندی اور تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد تمام امیدواروں کی غیر موجودگی میں بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہو گئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بلال فاروق تارڑ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلا مقابلہ منتخب ہونا عوام کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔واضح رہے اس حلقہ سے پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ کو نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 75(1) کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *