Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سوال آئینی عدالت کو بھجوا دیں؟ ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں: جسٹس منصور – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سوال آئینی عدالت کو بھجوا دیں؟ ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں: جسٹس منصور

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں۔محکمہ لائیو سٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو نظرانداز کر کے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں دستاویزات سے دکھا دیں کہ جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے موکل کو نظر انداز کیا گیا، اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں، ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں۔جسٹس منصور علی شاہ کے ریمارکس پر کمرۂ عدالت میں قہقہے لگ گئے، جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *