Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جو بندہ اللہ سے مانگے وہ پسندیدہ، دعائیں رد نہیں ہوتیں : علما، رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم مساجد کو آباد کرنا ہوگا ، ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی :مولانا عبیداللہ،مولانا ابراہیم رقت آمیز دعا کے دوران سناٹا چھا گیا ، شرکاکی ہچکیاں ،لاکھوں افراد نے دین کیلئے وقت نکالنے کا وعدہ کیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جو بندہ اللہ سے مانگے وہ پسندیدہ، دعائیں رد نہیں ہوتیں : علما، رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ ختم مساجد کو آباد کرنا ہوگا ، ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی :مولانا عبیداللہ،مولانا ابراہیم رقت آمیز دعا کے دوران سناٹا چھا گیا ، شرکاکی ہچکیاں ،لاکھوں افراد نے دین کیلئے وقت نکالنے کا وعدہ کیا

رائیونڈ،لاہور: رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ مولانا ابراہیم دیولہ کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، رقت آمیز دعا کے دوران مجمع میں سناٹا چھا گیا ، شرکا کی ہچکیاں بند ھ گئیں،اس موقع پر علما نے کہا کہ جو بندہ اللہ سے مانگے وہ پسند یدہ ہے ،دعائیں رد نہیں ہوتیں،دین کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ دا ری ہے ۔اختتامی دعا سے قبل لاکھوں کے مجمع سے خطاب میں مولانا عبیدا للہ خورشید نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کی موجودگی میں بھی اللہ کے دین کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ دا ری ہے ،دعوت وتبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کیلئے کاوشیں کرنی چاہئیں، اجتماعیت کو اہمیت دی جائے ،دنیاوی معاملات کو اسلامی شریعت کے مطابق سرانجام دینا ہوگا ، مساجد کو آباد کرنا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دعوت وتبلیغ کے امور کو سرانجام دینے کیلئے مساجد میں مشور ہ کیا جائے ،مشورہ میں کسی رتبہ ،خواہش اور مقام کومد نظر نہ رکھا جائے ، مشورے کے بعد سب امور اللہ کے سپرد کردینے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے راستے میں خرچ کرنا بہت بڑا عمل ہے ،جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اس کو کبھی کمی نہیں آتی ، تہجد اور نوافل کا اہتمام کیا جائے ،فرض نماز تکبیر اولیٰ کے ساتھ پہلی صف میں ادا کی جائے ، ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی ، ہر بستی،ہر گھر سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کیلئے نکلنا اور نکالنا ہوگا ہمیں دین کی ترویج واشاعت کیلئے منتخب کیاگیا ہے ۔دعا سے قبل مختصر بیان میں مولانا ابراہیم نے کہا کہ اللہ کریم نے اپنے کرم کا اظہار کرنے کیلئے مخلوق پیدا کی تاکہ وہ اللہ سے مانگے ،جو بندہ اللہ سے مانگے وہ پسند یدہ ہے ، اللہ کہتا ہے مجھے پکارو میں جواب دوں گا، تمہاری دعائیں قبول کروں گا ،انبیا ئے کرام دعوت دیتے تھے اور دعا مانگتے تھے ،دعائیں رد نہیں ہوتیں محفوظ ہوتی ہیں،اللہ نے دعا قبول کرنے کا وعدہ کیا ہے ،دنیا اور آخرت کی حاجت مانگو ، دین سیکھوتاکہ دنیا وآخرت میں ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔دریں اثنا اجتماع کے آخری روز بھی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ،ریلوے سٹیشن رائیونڈ پر کمانڈوز تعینات تھے ،ریلوے سٹیشن پر غیر متعلقہ افراد کا داخلہ اتوار کے روز بھی بندرہا ،قریبی آبادیوں کے لوگ اجتماعی دعا میں شرکت کیلئے صبح سویرے پنڈال پہنچنا شروع ہوگئے ،لاکھوں لوگوں نے دین کیلئے وقت نکالنے کا وعدہ کیا اورنام رجسٹرڈ کروائے ،حفاظ کرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں ۔دریں اثنا تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13 نومبر بروز جمعرات سے شروع ہوگاجو16 نومبر بروز اتوارتک جاری رہے گا،دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گلگت بلتستان کے اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم،مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد اجتماع میں شرکت کریں گے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *