لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں آئینی ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم ہولناک اور ملک کیلئے تباہ کن ہے ، اس ترمیم میں صدر پاکستان کیلئے تاحیات استثنیٰ اور محاسبہ کے نظام کے خاتمہ کی تجاویز غلط اور شرمناک ہیں، اپوزیشن اسے مکمل طور پر مسترد کرے۔عوامی رابطے کے پلیٹ فارم‘‘ایکس’’پراپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ 27ویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی اعتبار سے بھی غلط ہیں اور یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے ،پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی جمہوریت کیا کیا گُل کِھلائے گی۔حافظ نعیم نے کہا کہ وصیت، وراثت اور وڈیرہ شاہی پر پارٹی چلانے ،ممبران پارلیمنٹ کی خریدوفروخت کرنے والے عوام کے سامنے خود کو جواب دہی کا پابند سمجھتے تھے نہ ہی عدالتوں کے سامنے جوابدہ رہنا چاہتے ہیں،ہمارا دین اور آئین صدر مملکت سمیت ریاست کے ہر فرد کو قانون کی پابندی کا حکم دیتا ہے لیکن حکمران خود کو کسی آئین و قانون کا پابند نہیں سمجھتے ،یہ ملک کو لاقانونیت کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں،اپوزیشن متحد ہوکر اس سازش کو ناکام بنائے اور ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کردے ۔
صدر کیلئے تاحیات استثنیٰ غلط اور شرمناک : نعیم الرحمن 27ویں ترمیم تباہ کن اور ہولناک ہیں ،اپوزیشن مکمل طور پر مسترد کرے حکمران آئین کا حلیہ بگاڑنے پر تلے بیٹھے ہیں:امیر جماعت اسلامی کا بیان

Leave a Reply