اسلام آباد:چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے اسلام آباد کے سیکٹر H-9اور I-9میں قائم متعدد غیرقانونی دکانوں، چھپر ہوٹلوں اور مکانات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی اور درجنوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (انفورسمنٹ) ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کی۔ اس موقع پر قبضہ مافیا کے سامان سے لدی ہوئی چار ٹرالیوں کو ڈی ایم اے سٹور منتقل کیا گیا جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے 7دکانیں، 9چھپر ہوٹل، 7کمرے، 7تندور، 4غسل خانے، 3ماربل سٹالز، 3کنٹینر، 3شیڈ، ایک سروس سٹیشن مسمار، ایک غیر فعال گاڑی، لفٹرز، کرینز اور دیگر گاڑیاں ہٹا دی گئیں۔ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو انوائرنمنٹ ونگ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ وہاں ماحول دوست شجرکاری کو یقینی بنایا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ انسداد تجاوزات مہم اسلام آباد کو غیر مجاز قبضوں اور غیر قانونی تعمیرات سے پاک کرنے کے وژن کا حصہ ہے، کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
سیکٹرایچ9اور آئی 9میں آپریشن،درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار 7دکانیں، 9چھپر ہوٹل، 7کمرے، 7تندور، 4غسل خانے، 3ماربل سٹالز، 3شیڈ، 1سروس سٹیشن منہدمغیر فعال گاڑی، لفٹرز، کرینز اور دیگر گاڑیاں ہٹا دی گئیں، چار ٹرالیوں پر ضبط شدہ سامان ڈی یم اے سٹور منتقل

Leave a Reply