Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکسٹائل ملز کم داموں پر معیاری روئی کی خواہشمند سندھ و پنجاب میں کوالٹی کے حساب سے بھاؤ 14500 سے 15500 روپے من رہا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹیکسٹائل ملز کم داموں پر معیاری روئی کی خواہشمند سندھ و پنجاب میں کوالٹی کے حساب سے بھاؤ 14500 سے 15500 روپے من رہا

کراچی:مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے روئی کا بھاؤ مستحکم رہا، کاروباری حجم نسبتاً محدود رہا۔ ٹیکسٹائل ملز کم داموں پر معیاری روئی کے خواہشمند ہیں ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق دن بدن پھٹی کی رسد کم ہوتی جا رہی ہے ۔پی سی جی اے کی 31 اکتوبر کی کپاس کی پیداواری رپورٹ 44 لاکھ 37 ہزار گانٹھوں کی آئی تھی جو 44 فیصد زیادہ تھی، اس حساب سے پیداوار میں کمی واقع ہوتی جا رہی ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں سال کپاس کی کل پیداوار تقریبا 55 لاکھ کا نٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے جس کی وجہ سے ملز کو بیرون ممالک سے زیادہ تعداد میں روئی درآمد کرنی پڑے گی جس پر ملک کا قیمتی ضرر مبادلہ زیادہ خرچ ہوگا۔سندھ و پنجاب میں کوالٹی اور ادائیگی کے حساب سے روئی کا بھاؤ فی من 14500 تا 15500 روپے ،پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 6500 تا 8200 روپے چل رہا ہے ۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 15000 روپے کے بھا ؤپر مستحکم رکھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *