اسلام آباد: ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے گزشتہ روز اردل روم کا انعقاد کیا جس میں آپریشنز ڈویژنز کے پولیس افسران نے شرکت کی۔ اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل ڈی آئی جی اسلام آبادکے سامنے رکھے ، انہوں نے سنگین نوعیت کے معاملات پر سینئر پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ پولیس افسران کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
ڈی آئی جی اسلام آباد کااردل روم مسائل حل کر نے کیلئے احکامات جاری

Leave a Reply