اسلام آباد:اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق مؤثر اقدامات کے نتیجے میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 1,146ہاٹ سپاٹس پر فوگنگ اور 983گھروں میں سپرے کیا گیا، ضلعی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 34,110مقامات کا معائنہ کیا گیا۔ گزشتہ ایک روز کے دوران 12نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، نئے کیسز میں سے 7مریضوں کا تعلق رورل ایریاز اور 5کا اربن ایریاز سے ہے۔ اس وقت وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں 30مریض زیرِعلاج ہیں۔
ڈینگی پھیلاؤ میں کمی، اسلام آباد میں 12نئے کیسز رپورٹ دیہی علاقہ سے 7، شہر سے 5مریضوں کی تصدیق، 30زیرعلاج

Leave a Reply