Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد خودکش دھماکہ: بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت سامنے آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد خودکش دھماکہ: بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں خود کش دھماکے کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ، اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کھل کر سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھماکہ لگ بھگ سہ پہر 12 بج کر 45 منٹ پر ہوا جبکہ افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر صبح سویرے سے بازگشت سنائی دی جانے لگی۔صبح 6 بج کر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک X (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے “coming soon Islamabad” جیسے ٹویٹس دیکھے گئے۔ذرائع کے مطابق اِسی طرح کے دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے اور اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔افغان ٹوئٹر ہینڈل آماج نیوز نے اپنی 2 نومبر کو کی جانے والی ٹویٹ میں ان دھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا۔طالبان کے ایک اور x اکاؤنٹ خراسان العربی کی طرف سے اسلام آباد دھماکے کے ساتھ ہی جاری ہونے والی ٹویٹ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم افغان رجیم کے گھناؤنے عزائم کی عکاسی کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس اس امر کا واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا، یہ رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔اسلام آباد اور دہلی میں ہونے والے دھماکے دونوں پاکستان مخالف ممالک کی ملی بھگت ہے جن کا مشترکہ مقصد پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *