Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے: محسن نقوی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے: محسن نقوی

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔واضح رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب آج دوپہر اسلام آباد کے علاقے جی الیون میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خُودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *