Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،185ارب منافع 100انڈیکس 1945 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 538 پربند – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،185ارب منافع 100انڈیکس 1945 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 538 پربند

کراچی:اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کاآغاز زبردست تیزی سے ہوا۔ پیر کو 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کا آغاز 1026 پوائنٹس اضافے سے 1لاکھ60 ہزار619 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا ۔مثبت مالیاتی اشاریوں اور 27 ویں ترمیم کی منظوری نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت بخشی۔ دوران ٹریڈنگ بینچ مارک 100 انڈیکس کی تیزی مسلسل بڑھتی رہی اور انڈیکس ایک موقع پر 1 لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بڑھ کر 2ہزار 200پوائنٹس کی تیزی سے یومیہ 1 لاکھ 61 ہزار 881 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1945 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 61 ہزار 538 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 669 پوائنٹس بڑھ کر 48967 پوائنٹس اور آل شیئر زانڈیکس 1041 پوائنٹس کے اضافے سے 98157 پوائنٹس پر بند ہوا ، اس دوران سرمایہ کاروں کو 185ارب روپے کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 18 ہزار 471 ارب روپے پر پہنچ گیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *