کراچی:اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 280.81 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 74 ڈالر کے اضافے سے 4075 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 400 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہوگیا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 337 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہوگئی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 115 روپے کے اضافے سے 5209 روپے ہوگئی۔

Leave a Reply